ETV Bharat / state

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اٽر، کشواڑ میں سی آئی بی بورڈ کے کاموں کا آغاز - سنگنہ پرشمولا

ای ٹی وی بھارت نے گذشتہ روز کشتواڑ کے سنگنہ پنچایت کی ایک خبر شائع کی تھی جس میں محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے مہاتما گاندھی نریگا کے تحت کیے گئے کاموں سے متعلق سی آئی بی بورڈ نہ لگانے کی شکایت کی گئی تھی۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اٽر، سی آئی بی بورڈ کے کاموں کا آغاز

author img

By

Published : Jul 15, 2021, 5:40 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کی ایک خبر کی اشاعت کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگیا۔ محکمہ کی جانب سے سی آئی بی بورڈ لگانے کے کاموں کا آغاز ہوگیا ہے۔

قبل ازیں ای ٹی وی بھارت نے ایک خبر شائع کی تھی جس میں مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کشتواڑ سے شکایت کی تھی کہ محکمہ دیہی ترقیات کی جانب سے ایم جی نریگا کے تحت کئے گئے کاموں سے متعلق سی آئی بی بورڈ نصب نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

کشتواڑ: سرکاری اسکیموں کی منظوری کے لیے عوام سے رشوت طلب کرنے کا الزام

خبر کی اشاعت کے بعد فوری طور پر محکمہ کے عہدیداروں نے سی آئی بورڈ کے کاموں کا آغاز کردیا، جس پر مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کیا۔

سنگنہ پرشمولا کے لوگوں نے فون پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس گاؤں کے مسائل کو کسی میڈیا کے نمائندہ نے نہیں اٹھایا۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور پر عوامی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.