ETV Bharat / state

Bollywood in Kashmir:کشتواڑ میں ویب سیریز ’بارود‘ کی شوٹنگ شروع - پہاڑی ضلع کشتواڑ

وادی کشمیر 90 کی دہائی تک بالی ووڈ کے لیے شوٹنگ کا پسندیدہ مرکز ہوا کرتی تھی تاہم نامساعد حالات کی وجہ سے فلم انڈسٹری نے کشمیر کے بجائے ملک کی دیگر ریاستوں اور بین الاقوامی علاقوں کی جانب رُخ کرنے کو ترجیح دی۔

Bollywood in Kashmir:کشتواڑ میں ویب سیریز ’بارود‘ کی شوٹنگ شروع

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 7:30 PM IST

قدرتی خوبصورتی سے مالا مال وادی کشمیر میں بالی ووڈ ستاروں اور ہدایت کاروں نے شوٹنگ کا سلسلہ پھر سے شروع کر دیا ہے۔ پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ’’بارود‘‘ نامی ویب سیریز کی شوٹنگ پر آئے اداکار اور ہدایت یہاں کی خوبصورتی سے کافی متاثر ہیں۔

کشتواڑ میں ویب سیریز ’بارود‘ کی شوٹنگ شروع

شوٹنگ میں لیڈ رول کا کردار نبھا رہی سارہ خان اور امریتا پرکاش نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کی خوبصورتی سے کافی متاثر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ’’اس سے قبل ہم نے کئی علاقوں میں شوٹنگ انجام دی ہے، تاہم کشمیر جیسی خوبصورتی ہم نے آج تک نہیں دیکھی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ شوٹنگ کے بغیر بھی اپنے اہل و عیال کے ساتھ یہاں کی سیر کے لیے آنا چاہیں گے۔ انکے مطابق ویب سیریز اجرا ہونے کے بعد متعدد ہدایت کار اور اداکار یہاں شوٹنگ کرنے کو ترجیح دیں گے۔

مزید پڑھیں: یوسف خان سے دلیپ کمار تک کا سفر

اس سے قبل 1970کی دہائی میں ضلع کشتواڑ کے بھدرواہ اور ضلع ڈوڈہ میں سپر ہِٹ فلم ’’نوری‘‘ کی شوٹنگ انجام دی جا چکی ہے۔

مقامی لوگ خطہ چناب میں دوبارہ شوٹنگ شروع ہونے پر کافی خوش نظر آ رہے ہیں۔ انکے مطابق کشمیر میں بالی ووڈ کی شوٹنگ سے یہاں روزگار کے مواقع بڑھ جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.