ضلع انتظامیہ کشتواڑ کی جانب سے ضلع صدر مقام اور ضلع کے تمام سب ڈویژنز میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ اس دوران کشتواڑ کے بیشتر بلاکوں میں مختلف محکموں سے وابستہ سرکاری افسران نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور عوام کے مسائل و مطالبات سنیں۔
اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد سمیت لائن ڈپارٹمنٹ کے افسران موجود رہے۔ پروگرام کے دوران لوگوں نے اپنی شکایات اور مطالبات کو افسران کے سامنے اجاگر کیا، جہاں افسران نے موقع پر ہی متعلقہ ذمہ داران کو عوام کے جائز مطالبات اور شکایات کا ازالہ ممکن بنانے کی ہدایت دی۔
افسران نے لوگوں کو یقین دلایا کہ دیگر بڑے مطالبات و شکایات کو اعلی حکام کی نوٹس میں لایا جائے گا تاکہ ان کا ازالہ بھی ممکن ہو سکے۔ ضلع کشتواڑ کے مغل میدان میں لوگوں کے شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کی غرض سے بلاک دیوس پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔