جموں وکشمیر کے کشتواڑ میں حد بندی رپورٹ Delimitation Commission's Draft سامنے آنے کے بعد ناگسینی کے عوام نے سابق ایم ایل اے کشتواڑ اور موجودہ جموں کشمیر بی جے پی کے جنرل سکریٹری سنیل کمار شرما کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
اس دوران ناگسینی کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی حلقے کی ہماری دیرینہ مانگ کو اس بار جموں کشمیر انتظامیہ نے پورا کیا Long Time Demand was Fulfilled by The Jammu and Kashmir Administration جس کا ہم پہلے سے مطالبہ کررہے تھے، آج ہماری مانگ پوری ہوئی۔
اس دوران لوگوں نے بھاجپا رہنما سنیل کمار شرما کا استقبال کیا اور مبارکباد بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ حد بندی کمیشن نے اپنا ڈرافٹ پیش کردیا ہے جس کی مختلف سیاسی جماعتیں سخت مخالفت کر رہی ہیں اور کمیشن سے غیر جانبدرانہ طریقے سے کام کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Abdul Rahim Rather on Delimitation Draft: 'ڈیلیمیٹیشن کمیشن کا ڈرافٹ سوچی سمجھی سازش'