پہاڑی ضلع کشتواڑ میں بلاک ڈیولپمنٹ افسر، اندروال، تسلیم وانی نے ضلع کے چندگام علاقے میں ضرورتمندوں میں راشن کٹس اور گرم ملبوسات تقسیم BDO Kishtwar Distributed Food kits کیے۔
مقامی سرپنچ نے کہا کہ غریب عوام کورونا وبا خاص کر سرد ایام میں انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے بی ڈی او کی جانب سے گرم ملبوسات، راشن کٹس تقسیم BDO Kishtwar Distributed Food kits کیے جانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے پسماندہ اور غریب عوام کو سردیوں کے ایام بھی کافی راحت نصیب ہوگی۔
بی ڈی او نے کہا کہ غریبوں کی مدد کرنا انسانیت کا اولین فرض ہے۔ انہوں نے صاحب ثروت افراد سے بھی سرد ایام اور کورونا وبا کے دواران غریبوں کی امداد کے لیے سامنے آنے کی گزارش کی۔