بلاک ڈویلپمنٹ چیئرمین ٹھاکرائی کشوری لال شان نے پریس بیان میں کہا کہ سرکار نے گزشتہ ایک سال سے مٹی کا تیل بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے کشتواڑ کے بی پی ایل راشن کارڈ ہولڈرز تا عوام سخت پریشان ہیں۔ BPL Ration Card Holders face Problems ۔
چیئرمین شان نے مزید کہا کہ ''حکومت نے مٹی کا تیل بند کرنے سے غریب عوام کو پریشانی میں ڈالا ہوا ہے ۔ کنتواڑا میں ایک سال سے لوگوں کو مٹی کا تیل نہیں دیا جا رہا یے۔''
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے مڑواہ ،واڑوان،دچھن، پاڈر میں مٹی کا تیل دستیاب رکھا ہے پر بلاک ٹھاکرائی کے لوگ اور کشتواڑ کے لوگ آج بھی لکڑی جلاتے ہیں اور مٹی کا تیل کا ہی زیادہ طور پر استعمال کرتے ہیں People use Kerosene Oil in Winters۔'
انہوں نے مزید کہا کہ 'کشتواڑ میں برفباری شروع ہونے سے پہلے ہی بجلی کٹوتی عروج پر ہے اور اس کے چلتے ٹھاکرائی کنتواڑا کے لوگ مٹی کے تیل سے متاٽر ہے ۔
بلاک ڈویلپمنٹ چیرمین نے مزید کہا کہ 'بجلی کٹوتی اور مٹی کا تیل نہ ملنے سے سکولی طلبہ کو سب سے زیادہ تعلیم سے نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جو کہ سکولی طلبہ کے سات سراسر نا انصاف کیا جا رہا ہے۔'
یہ بھی پڑھیں: No Kerosene Supply in Kishtwar: کشتواڑ میں گذشتہ سال سے مٹی کا تیل بند، راشن کارڈ ہولڈرز پریشان
بلاک ڈویلپمنٹ چیئرمین کشوری لال شان نے لیفٹینٹ گورنر جموں کشمیر سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مٹی کا تیل جلد از جلد ٹھاکرائی اور کنتواڑا میں دستیاب کیا جایے جس سے لوگوں کو پریشانی سے نجات مل سکے ۔