جموں وکشمیر، کشتواڑ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کشتواڑ میں آزادی کا امرت مہوتسو پروگرام منعقد کیا گیا۔ کشتواڑ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کلچرل پروگرام منعقد ہوا۔ جن میں بڑی تعداد میں لڑکیوں نے شرکت کی۔ ان میں سے کئی ایسی لڑکیاں بھی ہیں جنہوں نے ریاستی سطح کے مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔
کشتواڑ کے نئے فنکاروں کا کہنا ہے کہ 'وہ بھی آگے بڑھنا چاہتے ہیں اور اپنے مستقبل کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔ 'زندگی کے ہر شعبے کی طرح اب کلچر کے میدان میں بھی لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔
اس پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ پروگرام میں لڑکے اور لڑکیوں نے حصہ لے کر رنگا رنگ پروگرام پیش کیے۔ اس دوران لڑکیوں کا کہنا تھا کہ ' گانے سے ایک تو وہ تندرست رہتی ہیں اور ساتھ ہی ان کا اعتماد بڑھ جاتا ہے۔
'کلچرل پروگرام میں حصہ لینے والی لڑکیوں نے کہا کہ کشتواڑ میں اس طرح کے پروگرام مزید ہونے چایئیں جس سے کشتواڑ کے لوگوں کو آگے بڑھنے کا موقع مل سکے۔
لڑکیوں کو بااختیار بنانے اور انہیں بہتر پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ضلع انتظامیہ کشتواڑ طرح طرح کے اقدامات کررہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیری طلبا کے ساتھ بدسلوکی پرعمر عبداللہ کی وکلا اور یوپی پولیس پر تنقید
ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے پروگرام کا افتتاح کیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایس پی کشتواڑ شفقت حسین بھٹ کلچرل پروگرام میں شامل ہوئے۔
اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے کلچرل پروگرام میں جن لوگوں نے حصہ لیا، انھیں انعامات سے نوازا گیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران چوگان میدان میں سیکورٹی فورسز کے جوان پورے کشتواڑ میں چوکس تھے۔