جموں: کشتواڑ کی ضلعی انتظامیہ نے امرت پال سنگھ کے ذاتی محافظ وریندر سنگھ کی گن لائسنس منسوخ کی ہے۔ایس ایس پی کشتواڑ محمد خلیل پسوال نے جمعرات کو نمائندوہ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ وارث پنجاب دی چیف امرت پال سنگھ کے ذاتی محافظ وریندر سنگھ کی گن لائسنس منسوخ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وریندر سنگھ کو پہلے ہی پنجاب پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ان کے مطابق وریندر سنگھ نے بندوق کا غلط استعمال کیا لہذا ضلع ترقیاتی کمشنر کی ہدایت پر اس کی گن لائسنس کو منسوخ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وریندر سنگھ کو کس کے کہنے پر گن لائسنس دی گئی اس کی بھی جانچ پڑتال شروع کی گئی۔
ایس ایس پی نے بتایا کہ کشتواڑ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 52کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز مفرور خالصتانی حامی امرت پال سنگھ نے ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے ہتھیار ڈالنے کی افواہ کو جھوٹا قرار دیا۔ انہوں نے سکھ سنگت کے ساتھ براہ راست بات چیت بھی کی۔ امرت پال نے کہا کہ یہ صرف میری گرفتاری کا معاملہ نہیں ہے، یہ پوری سکھ برادری پر حملے کا معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کا مقصد صرف گرفتاریاں کرنا ہوتا تو وہ گھر سے آکر ہمیں گرفتار کر لیتے لیکن جب انٹرنیٹ بند ہوا تو سکھ برادری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ امرت پال نے کہا کہ حکومت ظلم کی حدیں پار کر چکی ہے۔ اس حملے میں کسی کو بھی نہیں بخشا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: Amritpal Singh Releases Video حکومت نے لوگوں کے ذہنوں میں خوف پیدا کیا، امرت پال نے ویڈیو جاری کر بیان دیا
(یو این آ ئی)