کشواڑ ضلع کے ہونزر دچھن میں بادل پھٹنے کے نتیجہ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر 40 افراد لاپتہ ہیں۔ وزارت داخلہ کی ہدایت کے بعد راحت و بچاؤ کاموں میں تیزی آئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ ’میں نے کشتواڑ میں بادل پھٹنے کے واقعہ پر جموں و کشمیر کے لفٹیننٹ گورنر سے بات کی ہے۔ ایس ڈی آر ایف، فوج اور مقامی انتظامیہ امدادی کارروائی میں مصروف ہے جب کہ این ڈی آر ایف کی ٹیم بھی وہاں پہنچ رہی ہے۔ ہماری ترجیح زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچانا ہے۔ میں سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتا ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں: Cloudburst: کشتواڑ کے دچھن میں بادل پھٹنے سے 7 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
واضح رہے کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ کئی دنوں سے بھاری بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ جاریہ ماہ کے اواخر تک مزید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس دوران کشتواڑ پولیس کی جانب سے جاری تازہ بیان کے مطابق گزشتہ شب دچھن ہونزر علاقے میں بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مکانات اور 1 راشن ڈپو کو نقصان پہنچا۔ اس واقعہ میں ابھی بھی تقریباً 26 افراد لاپتہ ہیں اور 6 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی وہیں 12 زخمیوں کو بھی بازیاب کیا گیا۔ کشتواڑ پولیس اور مقامی افراد ایس ایچ او دچھن کی سربراہی میں بچاؤ آپریشن میں مصروف ہیں‘۔