ETV Bharat / state

کشتواڑ: دریائے چناب میں چھ افراد غرقاب

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 7:46 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے گڑھ پاڈر علاقہ میں آلٹو گاڑی حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چھ افراد ڈوب گئے۔

گاڑی کے گرنے سے چھ افراد دریا میں بہے
گاڑی کے گرنے سے چھ افراد دریا میں بہے

ضلع کشتواڑ کے پاڈر علاقہ میں ایک ہفتہ کے دوران دو الگ الگ سڑک حادثات میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن کی لاشیں ابھی تک بازیاب نہیں ہوئی ہیں۔ یہاں راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔

جمعرات کی صبح کشتواڑ کے ایک گاؤں گڑھ سے مسو تحصیل پاڈر کی طرف جا رہی آلٹو گاڑی جوں ہی بدھ نالہ نزدیک گڑھ پہنچی تو ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریائے چناب میں گر گئی اور اُس میں سوار چھ افراد ڈوب گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ کے وقت گاڑی میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے جو دریائے چناب کی تیز لہروں میں بہہ گئے۔ حادثہ کی خبر پھیلتے ہی مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی اور بچاؤ کاروائی شروع کر دی، لیکن دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ کی وجہ سے کسی کو بھی دریائے چناب سے بازیاب نہیں کیا جا سکا۔

دریا میں ڈوبنے والوں کی شناخت ملک راج ولد رام ناتھ ڈرائیور، منی دیوی دختر ملک راج، کیلاشہ دیوی دختر ملک راج، انامیکہ دیوی دختر چونی لال، شالو دختر نریندر کمار ، سوناکشی دختر نریندر کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق جس جگہ سڑک حادثہ ہوا ہے پہاڑی علاقہ ہے اور سڑک کی حالت گلاب گڑھ تک دس کلو میٹر خراب ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.