جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے نائب صدر و سابق ایم ایل اے اندروال غلام محمد سروڑی نے کشتواڑ سڑک حادثات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔. M Saroori Expressed concern over frequency of road mishaps
سروڑی نے خطہ چناب میں بڑھتے سڑک حادٽات پر اپنی تشویش ظاہر کی ہے ۔ حادثات کی خبر ملتے ہی سروڑی نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مہلوکین کی مغفرت و روح کی تسکین کے لیے دعا کی ۔
واضح رہے کہ ضلع کشتواڑ میں المناک سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی، یہ حادثہ کیشوان کے ناگنی گڑھ میں پیش آیا جب ایک مسافر گاڑی بے قابو ہوکر دو سو فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔Road Accident at Kishtwar
تفصیلات کے مطابق ضلع کشتواڑ سے پچاس کلومیٹر کی دوری پر واقع علاقہ کیشوان کے ناگنی گڑھ میں جمعرات شام پانچ بجے کے قریب ایک مسافر گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی۔ حادثے میں چھ افراد کی موت ہو گئی ہے۔Six Killed In Road Accisent
یہ بھی پڑھیں : Accident at Kishtwar: کشتواڑ میں دو سو فٹ گہری کھائی میں گری کار، چھ افراد ہلاک
سروڑی نے حادثے کی خبر سنتے ہی ضلع انتظامیہ کشتواڑ کو فون پر رابطہ کر کے پوسٹ مارٹم کیشوان میں ہی کروانے کو کہا اور جس کے بعد کشتواڑ سے تمام ڈاکٹروں کا عملہ کیشوان میں پہنچ کر موقعہ پر ہی پوسٹ مارٹم کر کے لواحقین کے حوالے کیا ۔ Saroori Expressed concern
انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کو حرکت میں رہنے کی سخت ضرورت ہے جس سے حادثے میں کمی آسکے۔