ذرائع نے بتایا کہ ان چار نوجوانوں کا رابطہ عسکری تنظیم حزب المجاہدین سے ہے
ذرائع نے بتایا کہ ان چاروں کی گرفتاری ضلع کے مختلف علاقوں سے کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پولیس نے حزب المجاہدین سے منسلک ہونے کے الزام میں کانگریس رہنما سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ان میں سے چھ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
بتا دیں کہ گزشتہ ماہ سے ضلع 'مشن کشتواڑ' کے تحت چلائی جا رہی کاروائی کے دوران درجنوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔
گزشتہ ماہ 21 ستمبر کو خطہ چناب میں سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع مہم کے دوران کم از کم 30 افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ شدت پسندوں کے بالائے زمین مددگار ہیں۔
ایک دہائی قبل ، ضلع کشتواڑ کو شدت پسندی سے پاک قرار دیا گیا تھا لیکن حالیہ دنوں میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے شہر میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔
نومبر 2018 میں، بی جے پی کے رہنما انل پریہار اور ان کے بھائی اجیت پریہار کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ آر ایس ایس رہنما چندر کانت شرما اور اس کے سکیورٹی گارڈ راجندر کمار کو 9 اپریل کو کشتواڑ ڈسٹرکٹ اسپتال کے اندر قتل کر دیا گیا تھا۔