جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو دُربیل میں ایک کم عمر لڑکی کی لاش ایک درخت پر لٹکی ہوئی ملی۔ لاش کو دیکھتے ہی مقامی لوگوں نے چھاترو پولیس تھانہ میں جانکاری دی جس کے بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی اور لاش کوقبضہ میں لے لیا۔
ڈی ایس پی، ڈی اے آر افتخار چودھری نے ای ٹی وی بھارت کو پوری تفصیل فراہم کرتے ہوئے کہا کہ 13 سال کی بچی جُبلی دیوی ولد گیان چند ساکنہ چاس تحصیل مغل میدان کی لاش گھر کے باہر ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پائی گئی۔'
انہوں نے کہا کہ پولیس اس بارے میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے اور آگے کی تحقیقات جاری ہے۔'