ETV Bharat / state

ہر طرح کی تجاویز پر کھلے ذہن سے غور کریں گے: ہردیپ پوری - کیرالہ میں طیارہ حادثہ

شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج کہا کہ حکومت کوزیکوڈ کے حادثہ سے متعلق رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے اور رپورٹ آنے کے بعد وہ تمام تجاویز پر کھلے ذہن سے غور کرنے کے لئے تیار ہیں۔

We will consider all kinds of suggestions with an open mind: Hardeep Puri
ہر طرح کی تجاویز پر کھلے ذہن سے غور کریں گے: ہردیپ پوری
author img

By

Published : Aug 10, 2020, 10:53 PM IST

07 اگست کو کیرالہ کے کوزیکوڈ میں لینڈنگ کے دوران ائیر انڈیا ایکسپریس کا بوئنگ 737-800 طیارہ رن وے کو عبور کرکے 35 میٹر گہری کھائی میں گر گیا تھا۔ اس حادثے میں طیارے کے دو ٹکڑے ہوگئے تھے، جس میں دونوں پائلٹوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ بہت سارے ماہرین اور حزب اختلاف کی پارٹیوں نے الزام لگایا ہے کہ 10 سال پہلے منگلور ہوائی اڈے پر پیش آنے والے حادثے کی جو رپورٹ آئی تھی، اگراس پر عمل کیا گیا ہوتا، تو کوزیکوڈ ہوائی جہاز کے حادثے کو روکا جاسکتا تھا۔ دونوں جگہوں میں رن وے کے آخری سرے پر اور دونوں طرف کھائی ہیں۔

مسٹر ہردیپ سنگھ پوری نے آج ایک کے بعد ایک ٹویٹ کرکے ان الزامات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ "ابھی حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔ ماہرین کی ٹیم حالات اور اسباب کا مطالعہ کرے گی اور مناسب تجاویز دے گی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد، وزارت شہری ہوا بازی ہر طرح کی تجاویز پر کھلے ذہن سے غور کرے گی"۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے 13 مارچ 2013 کو منگلور کے حادثے کے بعد 'کورٹ آف انکوائری' کی سفارشات کی بنیاد پر ایک ہدایت نامہ جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کے لحاظ سے حساس ہوائی اڈوں پر رن ​​وے کے اختتام پر سکیورٹی زون کی لمبائی میں اضافہ کرکے 240 میٹرکیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.