ETV Bharat / state

ہتھنی کی موت: کانگریس کی بی جے پی پر نکتہ چینی - دھماکے خیز مادے سے بھرا ہوا پھل

ریاست کیرالہ کے ضلع پلکڑ میں دھماکے خیز مادے سے بھرا ہوا پھل کھانے سے حاملہ ہتھنی کی موت ہوگئی ہے۔

ہتھنی کی موت پر سیاست
ہتھنی کی موت پر سیاست
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 1:46 AM IST

کانگریس نے کیرلا کے پلکڑ ضلع میں دھماکہ خیز مادے سے بھرا ہوا پھل حاملہ ہتھنی کے کھانے سے اس کی موت کو غیر انسانی حرکت قرار دیتے ہوئے الزام لگایا کہ اس افسوسناک واقعہ کو بھارتیہ جنتاپارٹی فرقہ ورانہ رنگ دے رہی ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے اور سبھی جانب سے اس کی مذمت کی جارہی ہے۔ جانوروں پر ہونے والی کسی بھی ناانصافی اور ظلم کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سینئر لیڈر مینکا گاندھی اور مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر جان بوجھ کر غلط اطلاعات پھیلا رہے ہیں۔ یہ لیڈر اسے ملا پورم کے واقعہ کے طور پر پیش کررہے ہیں جبکہ واقعہ پلکڑ ضلع کا ہے۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کو مگرمچھ کے آنسو بہانے کے بجائے واقعہ کو فرقہ ورانہ رنگ دیئے بغیر مشروط معافی مانگنی چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.