قاضی کوڈ کے ضلع مجسٹریٹ شری رام سمبا شوا راؤ نے پیر سے پورے ضلع میں تعلیمی اداروں كو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل تعلیمی اداروں میں اعلیٰ ثانوی کلاسز تک چھٹی دی گئی تھی۔
ضلع مجسٹریٹ نے مسلسل ہورہی بارش کو دیکھتے ہوئے آج تمام کالجز اور پروفیشنل انسٹی ٹیوشنز میں بھی چھٹی کا اعلان کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔