ETV Bharat / state

Kerala Family Birthday: کیرالہ کے اس خاندان میں ہر کسی کی ایک ہی سالگرہ - کیرالہ کی خبر

کیرالہ میں ایک ایسا خاندان ہے جہاں ہر کسی ایک سالگرہ ہے، اس خاندان میں انیش کمار، ان کی بیوی اجیتھا، ان کی بیٹی آرادھیا، اور بیٹا اگنے، سبھی 25 مئی کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ Kerala Family Birthday

کیرالہ کے اس خاندان میں ہر کسی کی ایک ہی سالگرہ

author img

By

Published : Jun 12, 2022, 8:54 PM IST

کیرالہ: کیا آپ تصور کر سکتے ہیں کہ ایک خاندان میں ہر کسی کی تاریخ پیدائش ایک ہی ہو؟ اگر آپ کو لگتا ہے کہ یہ ناممکن ہے تو کیرالہ کا یہ خاندان آپ کو غلط ثابت کر دے گا۔ انیش کمار، ان کی بیوی اجیتھا، ان کی بیٹی ارادھیا، اور بیٹا اگنے، سبھی 25 مئی کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں۔ انیش، جو کنور-کساراگوڈ کی سرحد کے قریب واقع پاڈیوتومچل کے رہنے والے ہیں۔ Kerala Family Birthday

وہ اپنی شادی کے وقت یہ جان کر حیران ہو گئے تھے کہ بیوی اجیتھا کی تاریخ پیدائش وہی ہے، جو ان کی ہے۔ خلیج میں کام کرنے والے انیش کی پیدائش 25 مئی 1980 کو ہوئی تھی۔ ان کی اہلیہ اجیتھا، 25 مئی 1987 کو پیدا ہوئیں۔ وہ ایک نجی اسپتال میں اسٹاف نرس ہیں۔

2012 میں اسی تاریخ کو جب ان کی پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تو وہ بہت خوش ہوئے تھے۔ یہ جوڑے اس وقت ایک بار پھر حیرت میں پڑ گیا جب ان کا بیٹا بھی 25 مئی کو 2019 میں پیدا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک عظیم تحفے کی طرح ہے۔ ہم ابھی تک نہیں جانتے کہ یہ سب کیسے ہوا۔ بہت سے لوگ سوچیں گے کہ اس کی منصوبہ بندی کی گئی ہوگی لیکن ایسا بالکل نہیں تھا۔' انیش نے مزید کہا کہ دونوں بچے نارمل ڈیلیوری کے ذریعے پیدا ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ اس خاندان میں صرف تاریخ پیدائش ہی نہیں بلکہ سب کے ناموں کا پہلا حرف بھی ایک ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ُFriendship Between a Rooster and a Boy: یہ فٹ بال کھیلنے والا مرغا، مالک کا بن گیا ہے باڈی گارڈ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.