ترواننت پورم: اداکارہ ادا شرما کی فلم کا ٹیزر ریلیز ہوتے ہیں تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ سیاسی رہنماؤں سمیت سماجی تنظیموں نے بھی فلم میکر پر کیرالہ کو بدنام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے فلم پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم اسی درمیان کیرالہ کے ڈی جے پی نے ترواننت پورم کے پولیس کمشنر کو 'دی کیرالہ اسٹوری' کے میکر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ The Kerala Story teaser
کیرالہ پولیس نے کہا' کیرالہ کے ڈی جی پی نے ترواننت پورم شہر کے پولیس کمشنر کو فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' کے ٹیزر پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ایف آئی آر درج کرنے کا حکم وزیراعلیٰ کو بھی بھیجی گئی شکایت کے بعد دیا گیا ہے۔ ہائی ٹیک کرائم انکوائری سیل نے معاملے کی ابتدائی تحقیقات کی اور اپنی رپورٹ ڈی جی پی کو بھیج دی ہے۔'
فلم کے عملے کے خلاف ریاست کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کے طور پر پیش کرنے کے الزام لگایا گیا ہے۔ فلم کے ٹیزر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دس برسوں میں جنوبی ریاست کیرالہ سے 32,000 خواتین نے مذہب تبدیل کیا اور ان میں سے زیادہ تر کو شام اور افغانستان میں داعش کے زیر قبضہ علاقوں میں لے جایا گیا۔ فلم کے ہدایت کار سدیپٹو سین ہیں اور پروڈیوس وی اے شاہ نے کیا ہے۔
میڈیا رپوٹس کے مطابق ٹیزر کا جائزہ لینے کے بعد پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ ٹیزر میں بہت سے دعوے بغیر کسی ثبوت کے پیش کیے گئے تھے اور اس کا مقصد ریاست کی شبیہ کو خراب کرنا اور مختلف برادریوں کے درمیان نفرت کو ہوا دینا ہے۔