اس ڈانڈی مارچ کا انعقاد سلا مسلم اورینٹل ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبا کی جانب سے گاندھی جی کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
چاچا سیواراجن نے گاندھی جی مشابہت اختیار کرتے ہوئے ڈانڈی مارچ کی صدارت کی۔
چالیار کے کنارے طلبا نے نمک ستیہ گرہ کی یاد تازہ کی جبکہ اس سال ڈانڈی مارچ کی 89 ویں سالگرہ منائی جائے گی۔
اس موقع پر طلبا نے سروجنی نائیڈو، منیلال گاندھی اور میتھوبین کو بھی یاد کیا۔
ڈانڈی مارچ کو اریکوڈ گاؤں میں واقع آشرم سے نکاگیا تھا جس میں طلبا کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ڈانڈی مارچ مختلف علاقوں سے گذری جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا جبکہ چلیار دریا پر نمک کی تیاری کے عمل کے بعد مارچ کا اختتام عمل میں آیا۔
پرنسپل کے ٹی مبین رحمن نے کہا کہ پروگرام کا مقصد نئی نسل کو ڈانڈی مارچ سے واقف کروانا تھا۔
مارچ میں ہیڈماسٹر سی پی کریم، منیجر کے سلام ماسٹر، منیجنگ کمیٹی پریسیڈنٹ این وی ایم ذکریہ کے علاوہ اسکول کے عملہ نے بھی حصہ لیا۔