ETV Bharat / state

'جنونیوں کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جائے گا' - kerala film set news

کچھ "جنونیوں" کے ذریعہ فلم کی شوٹنگ کے لیے بنائے گئے سیٹ میں توڑ پھوڑ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے، کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے پیر کو کہا کہ مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

'جنونیوں کوپنپنے کا موقع نہیں دیا جائےگا'

author img

By

Published : May 25, 2020, 7:59 PM IST

اس ضمن میں پیرومبور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پانچ افراد پر کیس درج کیا گیا ہے۔ اور اس معاملے کی تحقیقات شروع ہوگئی ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ"کیرالہ کبھی بھی ایسی جگہ نہیں ہوگی جہاں کسی بھی طرح کے جنونیوں کو پنپنے کاموقع ملے۔ آپ سبھی کو یہ یقین دلایا جارہا ہے کہ کوچی کے قریب فلم سیٹ کو تباہ کرنے والے تمام افراد کو قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگر کوئی فلم سیٹ لگاتا ہے تو کیا غلط ہے؟ وجین نے کہا ، جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کوویڈ ۔19 کی وجہ سے ، فلموں کی تمام شوٹنگز اچانک رک گئی تھی۔

وزیراعلی نے کہا کہ تشدد اور قانون کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انتاراشٹریہ ہندو پریشد کے جنرل سیکریٹری ہری پلوڈے نے اپنے فیس بک اکاونٹ میں کہا کہ ان کی تنظیم اور بجرنگ دل نے ملکر فلم شوٹںنگ کے بنائے گئے چرچ سیٹ کو تباہ کیا ہے۔

اس کی تصویریں شیر کرتے ہوئے کہا کہ چرچ کا یہ سیٹ مندر کے سامنے بنایا گیا جس کے وہ خلاف ہیں اور اس لیے انھوں نے اسے توڑنے کا اقدام کیا۔

اس فعل کی مذمت کرتے ہوئے ، مشہور فلم ہدایتکار شاجی این کارون جو ترقی پسند کلا ساہتیہ سنگھ کے صدر بھی ہیں ، نے کہا کہ یہ اقدام کسی طور بھی قابل قبول نہیں ہے۔

انھوں نے کہا "کوویڈ-19 کے دوران، یہ جنونی افراد معاشرے میں متحد ہونے کے لئے ایک داغ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اس وقت ہوا ہے جب فلم انڈسٹری اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ "

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.