ETV Bharat / state

Shashi Tharoor on Congress President Election ششی تھرور کانگریس صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے حامی - ششی تھرو کا انتخاب کا مطالبہ

کانگریس پارٹی سینیئر رہنما ششی تھرور نے سونیا گاندھی کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پارٹی صدر کے عہدے کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔ Shashi Tharoor Letter to Sonia Gandhi

ششی تھرور
ششی تھرور
author img

By

Published : Aug 30, 2022, 12:48 PM IST

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمان ششی تھرور پارٹی کے صدر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑنے کے لئے ممکنہ راستہ تلاش کر رہے ہیں، حالانکہ انہوں نے ابھی تک اس معاملہ پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھرور نے ابھی تک اپنا ذہن نہیں بنایا ہے لیکن وہ جلد ہی اس پر کوئی فیصلہ لے سکتے ہیں، تاہم تھرور نے اس بات پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا کہ آیا وہ انتخابات میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے ملیالم روزنامہ ماتربھومی میں ایک مضمون لکھا ہے، جس میں انھوں نے 'آزادانہ اور منصفانہ' انتخابات کا مطالبہ کیا ہے۔

ششی تھرور نے مضمون میں لکھا ہے کہ 'پارٹی کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی ایک درجن نشستوں کے لیے بھی انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ تھرور جو 23 رہنماؤں کے اس گروپ کا حصہ تھے جنہوں نے 2020 میں کانگریس صدر سونیا گاندھی کو تنظیمی اصلاحات کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک خط لکھا تھا اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ آئی سی سی اور پی سی سی کے نمائندوں کو لے کر پارٹی کے اراکین کو فیصلہ کرنے دیں کہ ان اہم عہدوں پر پارٹی کی قیادت کون کرے گا۔ اس سے لیڈروں کے آنے والے گروپ کو قانونی حیثیت دینے میں مدد ملے گی اور انہیں پارٹی کی قیادت کے لیے قابل اعتماد مینڈیٹ ملے گا۔

مزید پڑھیں:'اتفاق رائے سے کام ہوتا تو ایسے بدتر حالات نہیں ہوتے'

ترواننت پورم کے رکن پارلیمان نے کہا، تاہم، نئے صدر کا انتخاب بحالی کی طرف ایک شروعات ہے، جس کی کانگریس کو اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ انتخابات کے لیے بہت سے امیدوار سامنے آئیں گے۔ پارٹی اور ملک کے لیے اپنے خیالات پیش کرنے سے یقیناً عوامی مفاد بیدار ہوگا۔ تھرور نے کہا کہ اگرچہ پارٹی کو مکمل طور پر بحال کرنے کی ضرورت ہے، لیکن قیادت کی پوزیشن جو فوری طور پر پُر کرنے کی ضرورت ہے قدرتی طور پر کانگریس صدر کا عہدہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.