نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی Congress leader Rahul Gandhi بدھ کے روز سے کیرالہ کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ اپنے پارلیمانی حلقہ وایناڈ کا بھی دورہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق راہل گاندھی Rahul Gandhi آج صبح 10 بجے کیرالہ کے وایناڈ پہنچیں گے۔ اس کے بعد راہول کوزیکوڈ جائیں گے، جہاں وہ انگپوزا کے پریش ہال میں سابق رکن اسمبلی سی معین کٹی کی یادگاری اجلاس میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:
راہل گاندھی صبح کے 11 بجے راہل بریگیڈ کی ایمبولینس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اور سہ پہر 3 بجے اپنے حلقے کا دورہ کریں گے پھر کلپٹہ ایل اے سی کے رکن اسمبلی وایناڈ ٹی صدیقی کے دفتر کا افتتاح کریں گے۔
دفتر کے افتتاح کے بعد راہل گاندھی شام 4 بجے وایناڈ کے پوزوتھانا میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت اچور (اتھمول) چھٹھوٹھ سڑک کا بھی افتتاح کریں گے۔