ETV Bharat / state

Kerala Boat Capsize وزیر اعظم نے کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ کا اعلان کیا - کیرالہ میں سیاحوں کی کشتی پلٹی

کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ صدر دروپدی مرمو کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ PM Modi on Kerala Boat Capsize

وزیر اعظم نے کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان کیا

author img

By

Published : May 8, 2023, 10:03 AM IST

ترواننت پورم: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کی شام کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کیا 'کیرالہ کے ملاپورم میں کشتی حادثے میں لوگوں کی موت سے غم زدہ ہوں۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ وزیر اعظم ریلیف فنڈ ( پی ایم این آر ایف) سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے کی ایکس گریشیا فراہم کی جائے گی۔‘‘ اس دوران کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے بھی کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر تعزیت کی اور کہا کہ وہ پیر کو جائے حادثہ کا دورہ کریں گے اور سوگوار خاندانوں سے ملاقات کریں گے۔

  • Pained by the loss of lives due to the boat mishap in Malappuram, Kerala. Condolences to the bereaved families. An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be provided to the next of kin of each deceased: PM @narendramodi

    — PMO India (@PMOIndia) May 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

واضح رہے کہ اتوار کی رات ملاپورم کے تانور میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے پانچ بچوں سمیت کم از کم 22 افراد کی موت ہو گئی۔ کشتی میں 25 سے زائد سیاح سوار تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دریں اثنا، کیرالہ کی وزیر صحت وینا جارج نے واقعے کے بعد آدھی رات کو ریاستی محکمہ صحت کی ہنگامی میٹنگ بلائی اور حکام کو زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ وہیں زخمیوں کو پارپننگڈی، تھنور، ترور اور ترورنگاڈی کے ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ کئی ایمبولینس، فائر سروس کے اہلکاروں اور رضاکاروں کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Tourist Boat Capsizes In Kerala کیرالا میں سیاحوں کی کشتی سمندر میں پلٹی، 22 افراد کی موت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.