ETV Bharat / state

Muslim Artisans in Sabarimala سبریمالا تیرتھ یاترا سے متعلق چیزیں مسلم بناتے ہیں - سبریمالا تیرتھ یاترا

کیرالہ میں ہر سال سبریمالا تیرتھ یاترا کے دوران عقیدت مندوں کی بڑی تعداد جمع ہوتی ہے۔ اس دوران سبریمالا سے متعلق زیادہ تر چیزیں مسلم برادری کی جانب سے بنائی جاتی ہیں۔ Muslim Colony is into Mass Production

Muslim Artisans in Sabarimala
سبریمالا میں مسلم کاریگر
author img

By

Published : Nov 28, 2022, 12:46 PM IST

کوٹائم: ہر سال سبریمالا میں تیرتھ یاترا شروع ہونے سے کچھ دن پہلے ایرومیلی میں مٹانورکارا لکشمویڈو کالونی مین چہل پہل شروع کر ہوجاتی ہے۔ یہاں کی گلیوں میں سرخ رنگ میں رنگے مُرغیوں کے پنکھ، کالے رنگ کے دھاگے اور لکڑی کے منفرد نقش و نگار فروخت ہوتے نظر آتے ہیں۔ باہر سے آنے والے یاتریوں کی وجہ سے یہ کالونی سبریمالا سے متعلق چیزیں بنانے کا واحد مرکز بن گئی ہے۔ یہاں کی موسمی دکانوں میں فروخت ہونے والی اشیاء جیسے تیر، تلوار، گدا اور کالی ڈوری جیسی چیزوں کا 90 فیصد سے زیادہ حصہ اسی کالونی سے جاتا ہے، جو ایک مسلم اکثریتی علاقہ ہے۔ Sabarimala Paraphernalia

اس کالونی میں رہنے والے 78 سالہ کویا تھینگ موٹیل کو اس کاروبار میں سب سے سینئر کاریگر سمجھا جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ تقریباً پانچ دہائیوں سے سبریمالا سے متعلق چیزیں بنا رہے ہیں۔ پچھلے دو سال کئی وجوہات کی بنا پر مایوس کن تھے، تاہم اس سال اب تک کا کاروبار غیر معمولی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے جلد ہی ہمارے سامان فروخت ہوجائیں گے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں کاروبار میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران خاص طور پر پڑوسی ریاستوں سے ارومیلی آنے والے عقیدت مندوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ دو مہینے تک چلنے والے منڈلم-مکرویلککو سیزن کے دوران یہاں کے گھروں میں بننے والے والے سامان دکانوں پر فروخت کئے جاتے ہیں۔ Sabarimala Tirth Yatra

باغان کا کام کرنے والے مزدور ہر سال تیرتھ یاترا کے دوران میں سامان فروخت کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ اس دوران کالونی میں چارکول، لکڑی کے تیر اور تلواریں بڑی مقدار میں بنائی جاتی ہیں۔ یہاں کے تمام خاندان چاہے ان کا مذہب یا عمر کوئی بھی ہو، سبریمالا سے متعلق چیزیں بنانے کے لیے اس موسم میں 24 گھنٹے کام کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.