کوزیکوڈ کی مسجد کمیٹی مصلیوں کو نماز پڑھنے اور سماجی دوری برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کےلیے سمارٹ کارڈز جاری کر رہی ہے۔
مسجد کمیٹی کی جانب سے آس پاس کے رہنے والوں کو سمارٹ کارڈز جاری کئے جارہے ہیں جبکہ جو شخص مسجد میں داخل ہوتا ہے اسے سنیٹائزر سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔
شناختی کارڈ حاصل کرنے کےلیے مصلی کی تصویر اور شخصی معلومات حاصل کی جاتی ہیں اور اسے مسجد کے دروازہ پر نصب خودکار نظام سے جوڑدیا جاتا ہے۔
شناختی کارڈ رکھنے والے مصلیوں کو مسجد میں داخل ہونے کےلیے دروازہ پر نصب مشین پر کارڈ کو سوائپ کرنا ہوگا جس کے بعد دروازہ خودبخود کھل جائیں گے جبکہ دروازہ کے اوپر ایک سینسر بھی نصب کیا گیا ہے۔
مسجد کمیٹی نے مزید بتایا کہ مسجد کے اندر بھی سماجی فاصلہ کو نظر میں رکھتے ہوئے نشانات لگائے گئے ہیں جہاں مصلی ٹھہر کر عبادت کرسکتا ہے۔ دو نشانوں کے بیچ فاصلہ رکھا گیا ہے۔
کیرالا میں 9 جون سے عبادت گاہوں، مالز اور ہوٹلز کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔