ETV Bharat / state

کیرالہ میں بھاری تباہی، مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد ہلاک و زخمی

کیرالہ کے ضلع اڈوکی کے راجمالا علاقے میں زمین کھسکنے اور تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جن کو منار کے ٹاٹا جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

massive devastation in kerala, many killed and injured due to landslides
کیرالہ میں بھاری تباہی، مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد ہلاک و زخمی
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 6:04 PM IST

اطلاعات کے مطابق اس سانحہ میں تقریباً 85 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سائٹ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔ یہ اطلاعات کیرالہ کے وزیر ایم ایم مانی نے دی ہیں۔

کیرالہ میں بھاری تباہی، مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد ہلاک و زخمی

ریاست کیرالہ میں موسلادھار بارش، زمین کھسکنے اور تودہ گرنے اور دریائے میناچل کی سطح آب میں اضافے سے ریاست میں کہرام مچا ہوا ہے۔ چاروں طرف تباہی ہی تباہی نظر آرہی ہے۔ شدید بارش کی وجہ سے فصلیں برباد ہوگئیں ہیں۔ ندیوں کی سطح میں اضافہ ہونے سے مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

massive devastation in kerala, many killed and injured due to landslides
کیرالہ میں بھاری تباہی، مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد ہلاک و زخمی

کیرالہ کے ضلع کوٹایم کے پونجر نگر میں شدید بارش کی وجہ سے دریائے میناچل کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے حالت یہ ہی کہ ندی کا پانی پل کے اوپر بہہ رہا ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی پنرائی وجین نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈ سے متاثرین کو بچانے کے لیے قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو اڈوکی کے راجمالا میں تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس، فائر بریگیڈ، جنگل اور محصولات کے عہدیداروں کو بھی امدادی کاموں کو تیز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں کی 50 رکنی ٹیم کو لینڈ سلائیڈنگ سائٹ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ کیرالہ کے وزیر ایم ایم مانی نے آگاہ کیا ہے کہ امدادی کارروائی جاری ہے اور اڈوکی کا دورہ میں بذات خود کروں گا۔

مسلسل بارش کی وجہ سے کیرالہ کے ملپورم کے نیلمبور میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 9 اگست تک کیرالہ کے لیے انتہائی موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

کیرالہ کے ضلع اڈوکی کے راجمالا علاقے میں زمین کے تودے کھسکنے پر پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

کیرالہ میں گذشتہ تین دن سے جاری بارش کی وجہ سے ضلع وائناڈ کے پنامار میں سیلاب کی صورتحال ہو گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے بھی اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ کیرالہ میں سیلاب اور مسلسل بارش کے باعث پیدا شدہ صورتحال سے وہ تکلیف محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے قومی آفات مینجمنٹ فنڈ سے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کو فی الفور 2 لاکھ روپیے اور زخمیوں کو علاج میں مدد کے لیے 50 ہزار روپیے جاری کرنے کے احکامات دیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.