ETV Bharat / state

Man Shot Dead in Altercation: جھگڑے کے بعد فائرنگ، ایک ہلاک

author img

By

Published : Mar 27, 2022, 1:22 PM IST

کیرالہ کے اڈوکی ضلع میں جھگڑے کے بعد فائرنگ میں ایک شخص کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہوا ہے۔ Man Shot Dead in Altercation

جھگڑے میں فائرنگ
جھگڑے میں فائرنگ

کیرالہ کے ضلع اِڈوکی کے مولاموٹم میں جھگڑے میں ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب کہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ متوفی کی شناخت سنل سابو کے طور پر ہوئی ہے جو کیریتھوڈ کا رہنے والا ہے۔ اس کا دوست پردیپ جو مولا موٹم سے ہے، کو شدید زخمی حالت میں تھڈوپوزا کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے فلپ مارٹن نامی شخص کو بندوق کے ساتھ گرفتار کیا ہے جو کہ مولا موٹم کا ہی رہنے والا ہے۔ Man Shot Dead in Idukki After Altercation

یہ واقعہ کل 26 مارچ کی رات 10 بجے مولا موٹم ہائی اسکول کے سامنے پیش آیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق فائرنگ اشوک جنکشن پر فوڈ کارٹ میں جھگڑے کے دوران ہوئی۔ جھگڑے کے دوران فلپ مارٹن نے کار سے ہتھیار لیا اور وہاں موجود لوگوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی لیکن وہاں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ اس کے بعد فلپ مارٹن اپنی کار میں جائے وقوع سے فرار ہو گیا اور تھوڈپوزا کی جانب بڑھ گیا۔ راستے میں اس کی کار اس بائک سے ٹکرا گئی جس پر پردیپ اور سنل سوار تھے اور ایک بار پھر جھگڑا شروع ہوا اور فلپ مارٹن نے دونوں پر فائرنگ کردی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.