اطلاعات کے مطابق کل 9.57 لاکھ رائے دہندگان ترواننت پورم، اروڑ، کونی، ایرناکولم اور منجیشورم میں ہونے والی ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔
کیرالہ میں شدید بارش کی وجہ سے پولنگ میں کمی منجیشورام میں ایل ڈی ایف کے امیدوار ایم سنکر رائے نے پہلے ووٹر کے طور پر اپنا ووٹ ڈالا۔ ادھر ریاست میں مختلف مقامات پر شدید بارش سے رائے دہندگی کے عمل کو متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اروڑ اور کونی میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ ترواننت پورم اور ایرناکولم میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق حلقہ اروڑ کے کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی ناکامی کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ ایرناکولم میں متعدد مقامات پر پانی بھرا ہوا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر ٹیکا رام مینا نے آگاہ کیا کہ صورتحال خراب ہونے پر پولنگ کو بعد کی تاریخ میں شیڈول کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ ضلع مجسٹریٹ کی رپورٹ کی بنیاد پر لیا جائے گا۔
بھارت کے محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئندہ دو دن تک کیرالہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔ 21 اضلاع میں سے سات اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔