کیرالا میں تیسرے طالب علم کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد حکومت نے اسے ریاستی آفت قرار دیا ہے۔
ریاستی وزیر صحت کے کے شیلجا نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ 'حکومت نے کورونا وائرس کو 'ریاستی آفت' قرار دیا ہے تاکہ اس وبا پر موثر طریقے سے قابو پانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'اس کا فیصلہ چیف سکریٹری ٹوم جوس کی سربراہی میں ریاستی ڈیزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی کی اعلی سطحی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔'
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے بھارت میں تین معاملے سامنے آئے ہیں اور تینوں کیرالا سے ہیں، متاثرہ تینوں طلبا چین میں زیر تعلیم تھے جو بھارت واپس آئے ہیں۔