ETV Bharat / state

کیرالا کی ایل ڈی ایف حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی: سریندرن

بی جے پی رہنما سریندرن نے کہا کہ کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں ’سستی شہرت‘ پانے کےلیےوزیراعلیٰ پی وجین کی خواہش کے مطابق ہیلتھ افسر اس وبا سے مرنے والوں کی حقیقی تعداد کو دبا رہے ہیں لیکن بی جے پی ریاست میں کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد معلوم کرے گی۔

کیرالا کی ایل ڈی ایف حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی: سریندرن
کیرالا کی ایل ڈی ایف حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی: سریندرن
author img

By

Published : Jul 3, 2021, 8:02 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کیرالا یونٹ کے صدر کے سریندرن نے ریاست کی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ’مارکسسٹ‘ (سی پی آئی ایمٗ) کی قیادت والی لیف ڈیموکریٹک فرنٹ (ایل ڈی ایف) حکومت پر ریاست میں کورونا وبا سے ہلاک ہونے والوں کے حقیقی اعداد و شمار چھپا کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

سریندرن نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں ’سستی شہرت‘ پانے کےلیےوزیراعلیٰ پی وجین کی خواہش کے مطابق ہیلتھ افسر اس وبا سے مرنے والوں کی حقیقی تعداد کو دبا رہے ہیں لیکن بی جے پی ریاست میں کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد معلوم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کا دورہ کرنے والی مرکزی ٹیم کو بھی اس حقیقت کی تفتیش کرنی چاہیے تاکہ کووڈ-19 اموات کی حقیقی تعداد اجاگر ہو سکے‘۔

کوڈکارا ہائی وے ڈکیتی کے معاملے میں تفتیش کے تحت پوچھ گچھ کے لیے پولیس کی جانب سے حاضر ہونے کے نوٹس کے سلسلے میں انہوں نے کہا کہ انھیں جمعہ کے روز نوٹس ملا ہے۔ انہوں نے کہا،’مجھ سے بطور گواہ پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اسی دن موجود ہونا قانونی طور پر لازم نہیں ہے اور یہ بعد کی تاریخ کو بھی ہو سکتا ہے۔ حالانکہ میں دل کا دورہ پڑنے کا ڈراما نہیں کروں گا یا کووڈ پوزیٹیو ہونے کی آڑ میں سامنے آنے نہیں بچوں گا۔ ہماری ریاستی کمیٹی کی ایک میٹنگ اگلے منگل کو ہوگی اور یہ پروگرام مجھے نوٹس ملنے سے بہت پہلے طے کیا گیا تھا‘۔

انہوں نے زور دیا کہ وہ اپنے خلاف کسی بھی معاملے میں متفکر نہیں ہیں خواہ کاسرگوڈ اور وائناڈ میں درج انتخابی غلطی کے معاملے ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد میں ویکسین ٹسٹنگ سنٹر قائم کیا جائے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.