کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 8253 نئے مریضوں کی رپورٹ آنے سے ہفتہ کی رات متاثرہ افراد کی تعداد 3.86 لاکھ کے قریب پہنچ گئی، جہاں پھر سے زیر علاج مریضوں کی تعداد میں اضافہ درج کیا گیا ہے جو بڑھ کر 97 ہزار کے پار ہوچکی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق اس عرصے کے دوران 6468 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے شفایاب افراد کی تعداد 287261 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ ریاست میں متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 386088 ہوگئی ہے اور مزید 25 افراد کی موت ہونے کے ساتھ اموات کی تعداد بڑھ کر 1،307 ہوگئی ہے۔
ریاست میں زیر علاج مریضوں کی تعداد جمعہ کے روز کے 95658 سے 1760 بڑھ کر 97418 ہو گئی ہے۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالوں اور کووڈ مراکز میں جاری ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مریضوں کے معاملے میں کیرالہ مہاراشٹر اور کرناٹک کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ انفیکشن کے معاملے میں کیرالہ اب مغربی بنگال کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹے نمبر پر ہے۔