ETV Bharat / state

کیرالہ: لاک ڈاؤن کے دوران ایمرجنسی پاس کے لیے آن لائن فارم بھریں - ایمرجینسی پاس

ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، اسی درمیان اگر آپ کو ایمرجنسی پاس چاہیے تو ایک آن لائن فام بھریں اور آپ کی درخواست کو منظوری بھی آن لائن ہی ملے گی۔

kerealakereala
kereala
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 2:04 PM IST

ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ ریاستوں میں کیرالہ سرفہرست ہے جن میں کووڈ-19 کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس بیچ کیرالہ حکومت لاک ڈاؤن برقرار رکھنے کے لیے اپنی پوری کوششیں کر رہی ہے۔

کیرالہ حکومت نے اب لوگوں کو ایمرجنسی پاس مہیا کرانے کے لیے انٹرنیٹ کا سہارہ لیا ہے، حکومت اب لوگوں کو ایمرجیسنی پاس آن لائن فراہم کرے گی۔

حکومت نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک فارم جاری کیا ہے، کسی کو بھی پاس چاہیے تو وہ اس فارم کو بھرکر سبمٹ کر سکتا ہے اس کے بعد حکومت کی منظوری سے وہ گھر سے باہر جا سکتا ہے۔

پاس کے لیے فارم اس لنک پر بھریں:
https://pass.bsafe.kerala.gov.in

فارم بھرنے کے بعد جب سبمٹ کیا جائے گا تو پولیس کنٹرول سینٹر فارم کو ویریفائی کرے گا، اس کے بعد اگر آپ کی درخواست منظور کر لی گئی تو آپ کو ایس ایم ایس کے ذریعے پاس دے دیا جائے گا اور اب آپ جب بھی باہر جائیں گے تو ناکے پر آپ کو یہ پاس دکھانا ہو گا۔

ریاست کے ڈٰی جی پی لوکناتھ بہرا کا کہنا ہے 'ایک افراد کو ایک ہفتے میں صرف تین پاس ملیں گے، اگر کسی نے پاس حاصل کرنے کے لیے غلط تفصیلات فارم میں بھریں تو اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی'۔

اس ای کرفیو فارم کو سائبر ڈوم آف کیرلا کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.