ETV Bharat / state

کیرالہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ: 76 فیصد پولنگ - بلدیاتی انتخابات جاری ہیں

جنوبی ہند کی ریاست کیرالہ میں بلدیاتی انتخابات میں شام 6.30 بجے تک 76 فیصد پولنگ درج کی گئی۔ آج صبح سات بجے سے ہی دوسرے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوئی جس میں 6.30 بجے تک کی پولنگ 76 فیصد رہی۔ جو رائے دہندگان قطاروں میں تھے ان کے ذریعہ ابھی بھی ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 10, 2020, 10:39 AM IST

Updated : Dec 10, 2020, 8:20 PM IST

کیرالہ کے پانچ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت آج رائے دہندگان اہنے جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں۔

ریاست کی بڑی سیاسی جماعتیں ایل ڈی ایف، کانگریس، یو ڈی ایف اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔

ووٹنگ صبح سات بجے سے لے کر شام چھ بجے تک جاری رہی۔ کوٹائم میں 73.72، ارناکولم میں 76.74، تری شور میں 63.39، پلکڑ میں 77.53 اور وائے ناڈ میں 79.22، کوچی میں 61.45 پولنگ ریکارڈ کی گئی۔

ریاست کے ان تمام اضلاع میں جہاں انتخابات ہورہے ہیں وہاں 451 بلدیات کے 8 ہزار 116 وارڈز کے لیے 63 ہزار 187 امیدوار میدان میں ہیں۔

اس کے لیے 12 ہزار 643 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں اور 473 حساس پولنگ بوتھ پر ویب کاسٹنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔تمام اضلاع میں انتخابی ڈیوٹی کے لیے کل 15 ہزار 660 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

کوچی میں کل سات ہزار 255 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں، کارپوریشن کے علاوہ 82 گرام پنچایت، 14 بلاک پنچایت، 13 شہری بلدیات اور ارناکولم میں ایک ضلع پنچایت میں ووٹنگ کا عمل انجام دیا گیا۔

Last Updated : Dec 10, 2020, 8:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.