ETV Bharat / state

کیرالہ کے وزیر تعلیم مستفعی - کیرالا

کیرالہ کے وزیر تعلیم کے ٹی جلیل نے وزیراعلیٰ پنارائی وجین کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔

کیرالا کے وزیر تعلیم مستفعی
کیرالا کے وزیر تعلیم مستفعی
author img

By

Published : Apr 13, 2021, 6:13 PM IST

Updated : Apr 13, 2021, 7:45 PM IST

کیرالہ کے اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے ٹی جلیل نے لوک آیکت کی رپورٹ کے پیش نظر وزارت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنارائی وجین کو پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ آفس کے ذرائع نے بتایا کہ جلیل کا استعفیٰ گورنر کو بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کے ٹی جلیل نے لوک آیکت کی رپورٹ کو چیلنج کرتے ہوئے کیرالہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ لوک آیکت کی رپورٹ میں جلیل پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ایک رشتے دار کو فائدہ پہنچانے کے لیے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں لوک آیکت نے مطالبہ کیا تھا کہ جلیل کو جلد سے جلد وزارت سے استعفیٰ دے دینا چاہئے جبکہ انہوں نے (جلیل) اپنی عرضی میں الزام لگایا ہے کہ یہ رپورٹ کسی بھی طرح کی ابتدائی تفتیش یا باقاعدہ تحقیقات کے بغیر تیار کی گئی ہے۔

کے ٹی جلیل نے اپنی عرضی میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کیرالہ پبلک کمشنرز ایکٹ کے تحت لوک آیکت کے دائرۂ کار میں نہیں آتی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کیرالہ ہائی کورٹ اور گورنر نے بھی اس سلسلے میں درخواستوں کی سماعت سے انکار کردیا تھا۔

Last Updated : Apr 13, 2021, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.