سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست کے مختلف اضلاع میں آٹھ اگست سے شروع ہوئی شدید بارش اور اس کے بعد سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے بےگھر ہوئے 4008خاندانوں کے 13286لوگ اب بھی 113راحت کیمپوں میں رہ رہے ہیں۔اس کے علاوہ پانی کی سطح کم ہونے کے بعد کئی مراکز سے لوگ اپنے اپنے گھروں کو لوٹ بھی چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملپوم ضلع میں 58،کوہزیکوڈ میں 17،وائناڈ میں 14،تریشور اور کنور میں نو نو ،الپوجھا میں چھ،اڈوکی میں پانچ،کوٹایم اور کسار گوڈ میں دو دو اور پلاکڑ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ملپورم سے 13، وائناڈ سے پانچ اور کوٹائم سے ایک شخص سمیت 19 لوگ لاپتہ ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سیلاب اور تودے گرنے کی وجہ سے 1789مکان پوری طرح تباہ ہوگئے اور 14 ہزار 548 مکانات اور دیگر عمارتیں جزوی طورپر تباہ ہوئی ہیں۔