ETV Bharat / state

کیرالا کے سابق وزیر سی ایف تھامس چل بسے - سی ایف تھامس کا انتقال

کیرالا میں کانگریس کے سینئر رہنما سی ایف تھامس کا آج انتقال ہوگیا۔

Kerala Congress leader CF Thomas passes away
کیرالا: کانگریس کے سینئر رہنما سی ایف تھامس چل بسے
author img

By

Published : Sep 27, 2020, 11:11 AM IST

Updated : Sep 27, 2020, 11:22 AM IST

سابق وزیر سی ایف تھامس کا آج تھروملا کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال ہوگیا، وہ 81 برس کے تھے۔

سی ایف تھامس کا شمار کیرالا میں کانگریس کے سینئر رہنماؤں میں کیا جاتا تھا۔ وہ طویل عرصے سے علیل تھے جبکہ ان کا علاج کیا جارہا تھا۔

انہیں 1980 سے مسلسل 9 مرتبہ چھانگاسری حلقہ رکن اسمبلی منتخب کیا گیا۔ انہوں نے 2001 سے 2006 تک دیہی ترقی کے وزیر کی حثیت سے خدمات انجام دیں۔

سی ایف تھامس کیرالا میں کانگریس کے متعدد عہدوں پر فائز رہے اور انہیں غیرمتنازعہ شخصیت کی حثیت سے شہرت حاصل تھی۔ تھامس طالب علمی کے زمانہ سے ہی سیاست سے وابستہ رہے، انہوں نے ٹریڈ یونین میں سرگرمیوں سے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز کیا تھا اور شروع سے ہی کانگریس سے جڑے رہے۔

Last Updated : Sep 27, 2020, 11:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.