ETV Bharat / state

کیرالا میں کورونا کے 623 نئے معاملات - New Covid 19 kerala

کیرالا میں کورونا کے متاثرین میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے ، متاثرین کی کل تعداد 9553 ہوگئی۔

kerala
kerala
author img

By

Published : Jul 16, 2020, 12:24 PM IST

کیرالا کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا ہے کہ بدھ کے روز کیرالا میں 623 نئے کووڈ۔ 19 معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 9،553 ہوگئی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ نئے معاملات میں سے ، 432 کیسز مقامی رابطوں میں آنے سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ 'نئے معاملات میں سے ترواننت پورم ضلع سے 157، ضلع کاسرگوڈ میں 74، ضلع ارنکولم سے 72، پٹھانامتھیٹا اور کوزیک کوڈ اضلاع میں 64، اڈوکی ضلع سے 35، ضلع کنٹور سے 25، کوٹائیم ضلع سے 25، ضلع الاپوزہ میں 20، پلاکڈ ضلع سے 19، ضلع ملاپورم سے 18، ضلع کولم سے 11، تھرسور ضلع میں پانچ اور وائناڈ ضلع سے چار کیس درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ابھی تک ریاست میں 9،553 کووڈ 19 معاملات کی تصدیق ہوگئی ہیں جن میں 4،880 ایکٹیو معاملات ہیں اور اس وقت ریاست کے مختلف اضلاع میں 1،84،601 افراد گھریلو یا ادارہ جاتی قرنطینہ میں ہیں اور 4،989 افراد زیر علاج ہیں جبکہ 602 افراد کو اسپتال میں داخل کیا گیا ۔ "

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، 16،444 نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کیرالا میں اب 234 ہاٹ سپاٹ قائم کئے گئے ہیں۔"

انہوں مزید کہا کہ 'یہ تشویش کی بات ہے کہ کورونا کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہمیں اس کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مزید پابندی عائد کرنی چاہئے اور سب کو تعاون کرنا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.