ETV Bharat / state

Kerala CM on Manipur منی پور کو فسادات کی سرزمین میں تبدیل کرنا آر ایس ایس کا ایجنڈا: کیرالہ سی ایم - کیرالہ سی ایم کا آر ایس ایس پر تنقید

کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین نے آر ایس ایس پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ منی پور کو فسادات کی سرزمین میں تبدیل کرنا آر ایس ایس کا ایجنڈا رہا ہے۔ اس لیے ملک کے تمام سیکولر ذہن رکھنے والے لوگوں کو سنگھ پریوار کے ایجنڈے کے خلاف اٹھنا چاہیے۔

Kerala CM Pinarayi Vijayan
کیرالہ کے وزیراعلیٰ پنارائی وجین
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 9:20 PM IST

ترواننت پورم: منی پور تشدد پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ ملک کے تمام سیکولر ذہن رکھنے والے لوگوں کو سنگھ پریوار کے ایجنڈے کے خلاف اٹھنا چاہیے جس کا مقصد شمال مشرقی ریاست کو 'فسادات کی سرزمین' میں تبدیل کرنا ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان میں وجین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ملک کی سیکولر برادری کو سنگھ پریوار کے ایجنڈے کو تسلیم کرنا چاہئے، جس کا ایجنڈا نفرت پھیلنا ہے اور اقتدار کی سیاست کی خاطر منی پور کو فسادات کی سرزمین میں تبدیل کرنا ہے۔

کیرالہ کے وزیر اعلی نے سرکاری بیان میں مزید کہا کہ دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری نسلی فسادات کو صرف تشویش کی نگاہ سے دیکھا جا سکتا ہے۔ جہاں کے خوفناک مناظر انسانی ضمیر کو جھنجھوڑ رہے ہیں۔ کوکی برادری کی خواتین کو مشتعل ہجوم نے انتہائی حقیر اور وحشیانہ انداز میں شکار کیا اور حالیہ جاری کردہ ویڈیو فسادات کے آغاز کے کے دنوں کا ہے۔ سی ایم نے مزید دعویٰ کیا کہ منی پور کی پہاڑیوں اور وادی کے لوگوں، جن میں تاریخی اختلافات ہیں، کو فرقہ وارانہ آگ بھڑکا کر مزید الگ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ منی پور کے پہاڑی اور وادی کے باشندوں کے درمیان تاریخی اختلافات فرقہ وارانہ طور پر آگ کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ واضح ہے کہ فسادات کی آڑ میں منصوبہ بند عیسائی شکار ہو رہے ہیں۔ قبائلی گروہوں کے عیسائی گرجا گھروں پر منظم طریقے سے حملہ کیا جاتا ہے اور تباہ کیا جاتا ہے۔ سی ایم وجین نے منی پور کے معاملے پر مرکزی حکومت کی مجرمانہ خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگ جن کا مینڈیٹ امن بحال کرنا ہے، فسادات بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمہوریت میں یقین رکھنے والوں کا فرض ہے کہ وہ فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو مضبوط کرنے کی منصوبہ بند کوششوں کی مزاحمت کریں اور انہیں شکست دیں۔ واضح رہے 80 دن سے زیادہ طویل نسلی تشدد میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک، 600 سے زائد افراد زخمی اور ہزاروں افراد پناہ گزیں کیمپ میں رہائش پزیر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.