شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پورے ملک میں احتجاج جاری ہے اسی تناظر میں کیرالہ میں لیفٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کی جانب سے بھی انسانی زنجیر بنائی گئی جس میں پنرائی وجیان شرکت کی۔
وزیراعلی نے اس دوران کہا کہ 'یہ متنازع قانون پورے ملک کے لیے خطرہ ہے اور یہ قانون کیرالہ میں نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ 'کیرالہ پر امن طریقے سے احتجاج منظم کرنے کے لیے مشہور ہے اور یہی کیرالہ کی ثقافت کا حصہ ہے اور ہماری ریاستمذہاب کی بنیاد ہر کوئی بھی پابندی نہیں ہے۔
وزیراعلی نے مزید کہا کہ سی اے اے کے خلاف اس احتجاج میں مختلف شعبہ فکر کے لوگ شرکت کے لیے آئے ہیں جو اس بات کو ثبوت ہے کہ وہ مرکزی حکومت کے اس متنازع قانون کے خلاف ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے متنازع قانون کو ملک بھر میں سخت مخالفت کا سامنا ہے جبکہ کیرالہ، مغربی بنگال، راجستھان اور پنجاب سمیت کئی ریاستوں نے اس قانون کو نافذ کرنے سے انکار کردیا ہے، جبکہ راجستھان، کیرالہ اور پنجاب اسمبلی میں اس قانون کے خلاف قرار داد بھی منظور کی گئی ہے۔