ETV Bharat / state

Kerala CM on Infinity Centre دبئی میں کیرالہ کا انفینٹی سینٹر بیس ہزار ملازمتیں پیدا کرے گا - دبئی میں انفینٹی سینٹر کا افتتاح

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین اتوار کو دبئی میں کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن کے پہلے انفینٹی سینٹر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'دبئی میں کیرالہ کا انفینٹی سینٹر بیس ہزار ملازمتیں پیدا کرے گا۔' Infinity Centre in Dubai

دبئی میں کیرالہ کا انفینٹی سینٹر بیس ہزار ملازمتیں پیدا کرے گا

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 3:26 PM IST

ترواننت پورم: کیرالہ کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران کیرالہ کے اسٹارٹ اپس دبئی میں پہلی بار انفینٹی سینٹر کھولنے کے ساتھ 20 ہزار ملازمتیں پیدا کریں گے. وزیراعلیٰ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر میں مرکز کا اتوار کو افتتاح کیا اور اس طرح کی سہولیات، ابھرتی ہوئی کمپنیوں کو ریاست کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے لئے ون اسٹاپ پلیٹ فارم کے طور پر امریکہ، آسٹریلیا اور یورپ میں قائم کی جائیں گی۔ کیرالہ اسٹارٹ اپ مشن (کے ایس یو ایم) کے ساتھ مل کر اس طرح کے لانچ پیڈز کی ایک سیریز کی شروعات ہے۔ اسٹارٹ اپ مڈل ایسٹ کو متحدہ عرب امارات میں انفینٹی سینٹر کے لیے پارٹنر کے طور پر منتخب کئے جانے کے ساتھ اس سلسلے میں ایک معاہدے پر دبئی کے ہیڈکوارٹر والے پلیٹ فارم کے بانی سبی سدھاکرن اور کے ایس یو ایم کے سی ای او انوپ امبیکا کے درمیان ستخط کیے گئے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کیرالہ میں ’اسٹارٹ اپ کلچر‘ ریاست کے نوجوانوں کو نوکری تلاش کرنے والوں سے نوکری دینے والوں تک میں بدل رہا ہے۔ برج خلیفہ کے تاج ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر وجین نے کہا کہ حکومت کا محکمہ آئی ٹی نئی نسل میں بدلے ہوئے رویوں کو بہترین طریقے سے استعمال کرنے کے طریقے تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ یو اے ای انفینٹی سینٹرز کے ذریعے کیرالہ کی کوششوں کو حمایت فراہم کرتاہے، جس کا مقصد غیرمقامی ہندوستانیوں (این آر آئی) کوکے ایس یو ایم کے ذریعے کاروباری بننے میں مدد کرکے ریاست کے اسٹارٹ اپس کے لیے بیرون ملک کے بازاروں کو تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Government Jobs in Telangana تلنگانہ میں 80 ہزار سرکاری ملازمتوں کو پُر کرنے کا عمل شروع

ساتھ ہی بیرون ملک کمپنیوں میں سینئر ملیالی ایگزیکٹوز کی موجودگی میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کو فروغ دے رہی ہے۔ چیف سکریٹری وی پی جوئے نے تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ کیرالہ اپنے دفاتر کو پیپر لیس بنانے کے حکومتی اقدامات کے درمیان علمی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ”ریاست کی صنعت اور معیشت کو مضبوط بنانے میں اسٹارٹ اپس کا اہم کردار ہے۔ ہمارا مقصد اگلے تین سالوں میں اسٹارٹ اپس کی تعداد کو موجودہ 4,400 سے 15,000 تک لے جانا ہے۔“

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.