ریاست کیرالہ کے تریونتپورم کےایک آٹو رکشہ ڈرائیور جو شیف کے طور پر کام کرنے کے لیے ملائیشیا جانے کا منصوبہ بنا رہا تھا اتوار کو کیرالہ میں 25 کروڑ روپے کی اونم بمپر لاٹری جیت لی صرف ایک دن بعد اس کی 3 لاکھ روپے کے قرض کے لیے درخواست منظور ہوئی۔ اس سے بھی زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ انوپجو ترواننتپورم کے قریب سریوراہم کے رہنے والے ہیں نے جیتنے والا ٹکٹ TJ 750605 ہفتہ کے روز خریدا۔Auto driver-cum-chef on cloud nine by winning Rs 25 crore Onam bumper lottery
لاٹری جیتنے والے شخص نے میڈیا کے نمائندوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جب لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا تو پہلا ٹکٹ انہیں پسند نہیں آیا،لہذا اس نے دوبارہ ٹکٹ خریدا،جو کہ اس کے لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوا۔
اپنے قرض اور ملائیشیا کے سفر کے بارے میں انوپ نے کہاکہ "بینک نے آج قرض کے حوالے سے فون کیا اور میں نے کہا کہ مجھے اس کی ضرورت نہیں ہے۔ میں اب ملائیشیا بھی نہیں جاؤں گا’’ انوپ نے کہا کہ وہ گزشتہ 22 سالوں سے لاٹری ٹکٹ خرید رہا ہے اور ماضی میں زیادہ سے زیادہ 5,000 روپے تک کی رقمیں جیت چکا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں جیتنے کی امید نہیں کر رہا تھا اور اس لیے میں ٹی وی پر لاٹری کے نتائج نہیں دیکھ رہا تھا۔ تاہم جب میں نے اپنا فون چیک کیا تو میں نے دیکھا کہ میں جیت گیا ہوں،لیکن مجھے یقین نہیں،اس کے بعد میں نے اپنی اہلیہ کو دکھایا،اس نے اس بات کی تصدیق کی یہی لکی نمبر ہے ڈاور اب میں رقم جیت چکا ہوں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اہلیہ سے مذکورہ لکی نمر کی تصدیق کے بعد بھی پریشان تھا، اس لیے میں نے ایک خاتون کو فون کیا جسے میں جانتا ہوں، جو لاٹری ٹکٹ فروخت ہے اور اسے میں نے ٹکٹ کی تصویر بھیجی،اس نے تصدیق کی کہ یہ جیتنے والا نمبر تھا،"
انوپ نے مزید کہا کہٹیکس کی کٹوتی کے بعد انوپ شاید تقریباً 15 کروڑ روپے گھر لے جائیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ وہ ونڈ فال کے ساتھ کیا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اس نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح اپنے خاندان کے لیے ایک گھر بنانا ہے اور قرضوں کی ادائیگی کرنا ہے۔
انوپ نے کہا کہ وہ اپنے رشتہ داروں کی مدد کریں گے، کچھ خیراتی کام کریں گے اور کیرالہ میں ہوٹل کے میدان میں کچھ شروع کریں گے۔ ان کی اہلیہ جو ایجنسی میں ان کے ساتھ موجود تھیں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ برسوں سے ٹکٹ خرید رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے جیت کے بارے میں پتہ چلا ہے ہمیں بہت سے کالز موصول ہو رہی ہیں۔
انوپ نے کہا کہ میں دوبارہ لاٹری ٹکٹ خریدوں گا، انوپ نے کہا پچھلے سال کی اونم بمپر لاٹری، 12 کروڑ روپے کی،بھی ایک آٹو رکشہ ڈرائیور نے جیتی تھی۔ کوچی کے قریب مراڈو کے ایک آٹو رکشہ ڈرائیور جے پالن پی آر نے پچھلے سال لاٹری جیتی تھی۔
مزید پڑھیں:Story of Muhammed Illyas Bava: پچاس روپے کے ٹکٹ نے ایک کروڑ روپے کا مالک بنا دیا
اس سال 5 کروڑ روپے کا دوسرا انعام ٹکٹ کے مالک TG 270912 کو دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، 10 دیگر نے 1 کروڑ روپے کا انعام جیتا ہے۔ جیتنے والے نمبر کا انتخاب ریاست کے وزیر خزانہ کے این بالاگوپال نے یہاں گورکی بھون میں دن کے اوائل میں منعقدہ لکی ڈرا تقریب میں کیا۔