ETV Bharat / state

راہل کو عام انتخابات بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہیے: کیرالہ وزیراعلی

author img

By UNI (United News of India)

Published : Dec 6, 2023, 6:59 AM IST

کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے کہا کہ کانگریس کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں راہل گاندھی کو بی جے پی کے خلاف مقابلہ کرنا چاہیے یا بائیں بازو سے۔ Rahul Gandhi should contest against the BJP: says Pinarayi Vijayan

Kerala CM Vijayan
Kerala CM Vijayan

تھریسور: کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے منگل کو کہا کہ یہ فیصلہ کانگریس کو کرنا ہے کہ پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کو اگلے عام انتخابات میں ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑنا چاہئے یا بائیں بازو کے خلاف۔ لیکن بہتر تو یہی ہوتا کہ وہ بی جے پی کے خلاف انتخابی سیزن میں اترتے۔

پنرائی وجین نے کہا کہ ''چونکہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) بھی بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے بنائے گئے اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے، اس لیے وایناڈ سے راہل گاندھی کا الیکشن لڑنا دو اتحادیوں کے درمیان لڑائی کے مترادف ہے۔ "مثالی طور پر راہل گاندھی کو بی جے پی کے خلاف لڑنا چاہیے نہ کہ سی پی آئی (ایم) سے"۔

انہوں نے ضلع میں نو کیرالا سداسو کے دوسرے دن میڈیا کو بتایا کہ اگلے عام انتخابات میں بی جے پی کا مقابلہ کرنے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد قائم کیا گیا ہے اور اس نے واضح کیا ہے کہ سی پی آئی (ایم) وایناڈ میں اپنا امیدوار میدان میں اتارے گی۔ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری ایم وی گووندن نے کل کہا تھا کہ راہل گاندھی کو بین ریاستی سیاسی دشمنی میں خود کو شامل کرنے کے بجائے بی جے پی کی فاشسٹ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔

پنرائی وجین نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی تھریشور سے انتخابات میں کوئی نقب نہیں لگا سکے گی۔ سال 2019 میں راہل گاندھی نے وایناڈ میں بائیں بازو کی پارٹی کے امیدوار کو شکست دے کر چار لاکھ سے زیادہ ووٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کیرالہ کے وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی اس بارے میں غیر ضروری شور مچا رہی ہے کہ وہ تھریسور میں کس طرح کی کارکردگی دکھائے گی۔ وزیر اعلی نے مزید کہا کہ "ہم سب نے دیکھا کہ بی جے پی نے پچھلی بار جو بڑا شور مچایا تھا اور اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہی ہوا تھا۔ وہ پارلیمانی انتخابات میں بھی کوئی اثر ڈالنے میں ناکام رہیں گے۔

مزید پڑھیں: راہل نے وائناڈ کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا

واضح رہے کہ بی جے پی کی جانب سے سپر اسٹار سریش گوپی کو تھریسور حلقہ سے لوک سبھا اور اسمبلی کے لیے میدان میں اتارا گیا اور تیسرے نمبر پر رہے۔ کیرالہ میں بی جے پی 2016 کے اسمبلی انتخابات میں صرف ایک نشست پر کامیابی ہوئی تھی جبکہ 2021 کے انتخابات میں بی جے پی کا مکمل صفایا ہوگیا اور وہ ایک بھی نشست پر کامیاب نہ ہوسکی۔

یو این آئی مشمولات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.