ETV Bharat / state

India-Russia Conference کیرالہ میں آیوروید، یوگا اور تندرستی پر ہند-روس کانفرنس - ترواننت پورم میں آیوروید پر کانفرنس

ترواننت پورم کے وٹاپپارہ میں آیوروید، یوگا اور تندرستی پر ہند-روس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں روس کے تقریباً 50 مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ Conference on Ayurveda in Thiruvananthapuram

کیرالہ میں آیوروید، یوگا اور تندرستی پر ہند-روس کانفرنس

author img

By

Published : Jan 29, 2023, 12:27 PM IST

ترواننت پورم: روس سے تقریباً 50 مندوبین اتوار کو یہاں کیرالہ کے وٹاپپارہ کے انڈیماسی آیوروید ہیلنگ ولیج میں 'آیوروید، یوگا اور تندرستی پر ہند-روس کانفرنس' میں حصہ لے رہے ہیں۔کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی فورمز پر آیوروید اور یوگا کے فروغ کے لیے راہ ہموار کرنا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد آیوروید، یوگا اینڈ ویلنس ایسوسی ایشن (اے وائی ڈبلیو اے)، میٹرو مارٹ اور سٹرین ہاسپیٹلیٹیز کے ذریعے مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے۔ بھارت میں بین الاقوامی سیاحوں کی آمد میں روس دسویں نمبر پر ہے۔

سال 2019 میں تین لاکھ سے زیادہ روسی سیاح بھارت آئے۔ گوا اور گولڈن ٹرائینگل کے علاوہ روسیوں نے جنوبی بھارت کا زیادہ سفر کرنا شروع کیا۔ ساحل، بیک واٹر اور آیوروید بڑے عوامل ہیں، جو روس سے آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ روس میں منعقد ہونے والے بڑے سفری اور سیاحتی میلوں میں ریاستی سیاحت کے محکمے اور نجی صنعت کے کاروباری افراد شرکت کرتے ہیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.