محکمہ انکم ٹیکس کے افسران نے وندے بھارت مشن کے تحت ’ایئر عربیہ‘ چارٹرڈ طیارے میں شارجہ سے کیرلا کے کنور بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے ایک مسافر سے 937 گرام سونا برآمد کیا ہے۔
اس کی قیمت تقریباً 47 لاکھ روپے ہے۔
ہوائی معاملوں سے متعلق خفیہ ذرائع کے مطابق کسٹمز کے اسسٹنٹ کمشنر ایس مدھو سودن بھٹ کی قیادت والی ٹیم نے سونا ضبط کیا۔
پیر کی رات فلائٹ سے ہوائی اڈے پہنچے کاسرگوڑ کے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیے:'کفیل خان کی تقریرمیں یکجہتی کا پیغام'
افسران نے بتایا کہ ملزم نے سونے کے کیپسول اپنے زیر جامہ میں چھپائے ہوئے تھے۔