ETV Bharat / state

'کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے دنیا کو کیرالہ ماڈل اختیار کرنا چاہیے' - ڈاکٹر سریجت این کمار

ماہر صحت اور آئی ایم اے کے قومی ورکنگ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر سریجت این کمار نے کہا کہ کیرالہ ماڈل کو بھارت کی دوسری ریاستوں میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں اختیار کیا جانا چاہیے۔

ڈاکٹڑ
ڈاکٹڑ
author img

By

Published : Apr 22, 2020, 2:05 PM IST

انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) کے ایک ممبر نے بتایا کہ جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ، جس نے ملک میں پہلا کووڈ-19 کیس رپورٹ کیا تھا، نے دنیا کے لئے اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ایک مثال قائم کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ماہر صحت اور آئی ایم اے کے قومی ورکنگ کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر سریجت این کمار نے کہا 'کیرالہ ماڈل' کی پیروی نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں کی جاسکتی ہے، کیونکہ کیرالہ حکومت ریاست میں کووڈ-19 پر قابو پانے میں کامیاب رہی'۔

کمار نے کہا 'وبائی مرض سے نمٹنے میں کیرالہ کی غیر معمولی کارکردگیوں کو جان کر اس پر عمل درآمد کیا جاسکتا ہے'۔

انہوں نے کہا 'ایسا نہیں ہے جیسے کیرالہ نے کوئی نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے، ریاست نے صرف ڈبلیو ایچ او اور وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو صحیح طریقے سے نافذ کیا ہے'۔

انہوں نے مزید کہا 'انتظامیہ اور عوام کو اس وبائی مرض سے لڑنے کے لئے اکٹھے ہوکر کیرالا ماڈل کو صرف بھارت میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں نقل کیا جانا چاہئے'۔

کمار نے کچھ مراحل کی فہرست دی جس کے ذریعے معاشرہ معمول پر آسکتا ہے۔

کیرالہ کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا 'پہلے مرحلے کے تحت ریاست نے فوری طور پر ان طلباء کی نشاندہی کی جو ووہان سے آرہے تھے اور انہیں ائیرپورٹ سے ہی آئیسولیشن میں بھیج دیا'۔

انہوں نے کہا 'دوسرے مرحلے میں سبھی غیر ملکی کیرلائیوں کا ریاست واپس آنا تہہ تھا، اسلیے خطرہ ابھی ٹلا نہیں تھا، جس کے بعد ریاستی حکومت نے ٹیسٹ شروع کیے، مثبت معاملات کے رابطوں کا سراغ لگایا اور انہیں الگ تھلگ کردیا۔ 300 کے قریب مثبت کیسز کے ساتھ ، تقریبا 1.5 لاکھ افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا'۔

کمار نے بتایا کہ اس سارے عمل کو محتاط طریقے سے انجام دیا گیا، اسی وجہ سے برادری کے پھیلاؤ کا کوئی اشارہ نہیں مل سکا ہے۔

انہوں نے کہا 'تیسرا مرحلہ وہ تھا جب ملک بھر میں کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے صحیح نفاذ کے ساتھ، انفیکشن کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے'۔

کمار نے بتایا ' کیسز کی تعداد میں اضافے کی شرح میں کمی آئی ہے، اور قرنطینہ میں بھی لوگوں کی تعداد مستقل طور پر کم ہوتی دکھ رہی ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.