ETV Bharat / state

کیرالہ میں کورونا کے ایکٹوکیسز بڑھ کر 91،000 ہو گئے - مریضوں کا علاج جاری

کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے 7،983 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد ہفتہ کے روز 4.33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ، لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ ایکٹو کیسز میں دوبارہ اضافہ درج کیا گیا۔

In Kerala, the number of active cases of corona has increased to 91,000
کیرالہ میں کورونا کے ایکٹوکیسز بڑھ کر 91،000 ہو گئے
author img

By

Published : Oct 31, 2020, 10:27 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق اس دوران مزید 7,330 مریضوں کے صحت یاب ہونے سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد3،40،324 ہوگئی ہے ، ریاست میں اس دوران متاثرین کی تعداد 4،33،106 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 27 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،485 ہوگئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز میں 523 کا اضافہ ہونے سے ان کی تعداد بڑھ کر 91،194 پہنچ گئی جو بدھ کو 90،671 تھی ۔ تمام مریضوں کا علاج مختلف ہسپتالوں اور کووڈ مراکز میں کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز میں کیرالہ مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ کرناٹک تیسرے نمبر پر ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.