ETV Bharat / state

کیرالہ: آئی اے ایس افسر قرنطینہ سے نکل کر بینگلور چل دیے - آئی اے ایس افسر ہوم قرنطینہ سے نکل کر بینگلور چل دیے

سنگا پور سے واپس کیرالہ آنے کے بعد ایک آئی اے ایس افسر قرنطینہ میں نہ رہ کر اپنے بھائی سے ملنے بینگلور چلے گئے۔

qurNTINE
http://10.10.50.80:6060//finalout3/odisha-nle/thumbnail/27-March-2020/6559131_76_6559131_1585294776357.png
author img

By

Published : Mar 27, 2020, 6:07 PM IST

Updated : Jun 4, 2020, 3:09 PM IST

کیرالہ میں ایک آئی اے ایس افسر انوپم مشرا 10 دن پہلے سنگا پور سے واپس لوٹے تھے جس کے بعد انہیں گھرمیں قرنطینہ میں رہنے کا حکم دیا گیا تھا۔ لیکن 10 دن ہوئے تھے کہ وہ اپنے بھائی سے ملنے بینگلور کے سفر پر نکل پڑے۔ اب کیرالہ انتظامیہ نے ان سے جواب مانگا ہے۔

آئی اے ایس افسر انوپم مشرا کیرالہ کے کولم میں سب کلیکٹر کے عہدے پر فائز ہیں اور وہ سنگاپور سے مارچ کو واپس بھارت لوٹے تھے۔

کیرالہ کے ضلع کولم کے کلکٹر بی عبد النصیر نے کہا کہ اترپردیش کے رہنے والے آئی اے ایس افسر انوپم مشرا شادی کی چھٹی پر تھے اور انہوں نے ملائیشیا اور سنگا پور جانے کی اجازت بھی لی ہوئی تھی'۔

انہوں نے مزید کہا 'واپس بھارت آنے کے بعد انوپم مشرا کو ان کے گھر میں قرنطینہ میں رہنے کو کہا گیا تھا لیکن وہ شائد اپنے کنبے کے ساتھ بنگلور چلے گئے ہیں'۔

بی عبد النصیر نے کہا 'ہم نے انوپم مشرا کو کہا ہے کہ وہ اپنے سفر کی ساری تفصیلات اور بینگلور میں اپنی رہائش کا پتہ وہاں کی انتطامیہ کو دیں'۔

آئی اے ایس افسر انوپم مشرا کا سنگاپور سے واپس بھارت آنے پر کووڈ-19 کا ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا لیکن ٹیسٹ کا نتیجہ منفی نکلا تھا۔

آپ کو بتا دیں کے کیرالہ میں کولم ایک واحد ضلع ہے جہاں ابھی تک کووڈ 19 کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

Last Updated : Jun 4, 2020, 3:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.