کولام کے انچال میں پولیس ٹیم نے خاتون کی ہلاکت کی تحقیقات میں کامیابی حاصل کرلی ہے جس کی سانپ کے کاٹنے سے موت ہوگئی تھی۔
پولیس کے مطابق 25 سالہ اتھرا کے شوہر سورج نے پوچھ تاچھ کے دوران اپنے ساتھی کےساتھ ملکر بیوی کو قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔
کولم رورل کے ایس پی ہریسنکر نے بتایا کہ قتل کے سلسلہ میں خاتون کے شوہر سورج، اس کے ساتھی سریش اور سفیرا جس نے سانپ فروخت کیا تھا کہ اتوار کے دن گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ 6 مئی کی رات سورج نے منصوبہ بند طریقہ سے سورہی انترا پر سانپ پھینک دیا جبکہ سورج نے سانپ کو ایک بیاگ میں چھپاکر انترا کے گھر لایا تھا۔
انترا کو ڈسنے کے بعد سورج نے سانپ کو واپس ڈبے میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن سانپ فرار ہوگیا، جس کے بعد رات بھر سورج جاگتا رہا اور صبح ہوتے ہی گھر سے چلا گیا۔
بعدازاں صبح والدین کو انترا مردہ حالت میں ملی۔ والدین کو اس کی موت پر شک ہوا کیونکہ اس سے قبل بھی سورج کے گھر میں انترا کو سانپ نے کاٹا تھا لیکن وہ بچ گئی تھی۔
انترا کے والدین نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور پولیس نے سورج سے پوچھ تاچھ کی جس پر اس نے اقبال جرم کرلیا۔