کیرالاکے کوزی کوڈ کے پیرمبرا پولیس اسٹیشن کے حدود میں سماجی یکجہتی کا بہترین مظاہرہ کیا جارہا ہے یہ واقعہ سی سی کیمرہ میں ریکارڈ ہوگیا۔
پولیس اہلکاروں کی جانب سے سڑک پر زندگی گذار رہے ایک بے گھر شخص کو کھانا دیا گیا جبکہ اس شخص نے سوشیل ڈسٹنس کا خیال رکھتے ہوئے کھانا حاصل کیا۔
یہ واقعہ ریاست میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے سماجی فاصلہ کے اصول پر عمل پیرا ہونے کی بہترین مثال ہے۔
سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق لاک ڈاون کے دوران گشت کر رہے سب انسپکٹر روف، پولیس اہلکار سربجیت اور بشیر، ایک بے گھر شخص کو کھانے کا پیکٹ اور پانی کا بوتل دینے کی کوشش کرتے ہیں تو غریب شخص انہیں قریب آنے سے روکتا ہے اور زمین پر ایک دائرہ بناکر اس میں غذا کے پیکٹ کو رکھنے کےلیے کہتا ہے۔ جب پولیس اہلکار پیکٹ کو دائرہ میں رکھ کر دور جاتے ہیں تو غریب شخص اپنے منہ کو کپڑے سے ڈھانکتے ہوئے پیکٹس کو حاصل کرلیتا ہے۔
اس پورے واقعہ کے بعد یہ معلوم ہوتا ہے کہ سڑک پر بے سہارا شخص بھی سوشیل ڈسٹنس اصول پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔
یہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائر ہوگیا اور کئی افراد نے اسے کیرالا میں شعور بیداری کامیاب مہم سے تعبیر کیا ہے۔