ETV Bharat / state

کیرالہ میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا قہر

کیرالہ میں موسلادھار بارش، زمین کھسکنے، تودہ گرنے اور دریائے میناچل کی سطح آب میں اضافے سے ریاست میں چاروں طرف تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

pm condoles loss of lives in idukki landslide, announces rs 2 lakh
کیرالہ میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا قہر
author img

By

Published : Aug 7, 2020, 8:09 PM IST

ریاست کیرالہ کے ضلع کوٹایم کے پونجر نگر میں شدید بارش کی وجہ سے دریائے میناچل کی آبی سطح میں اضافہ ہوگیا ہے حالت یہ ہی کہ ندی کا پانی پل کے اوپر بہہ رہا ہے۔

کیرالہ میں موسلادھار بارش اور سیلاب کا قہر

شدید بارش کی وجہ سے فصلیں برباد ہوگئی ہیں۔ ندیوں کی سطح میں اضافہ ہونے سے سینکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

مسلسل بارش کی وجہ سے کیرالہ کے ملپورم کے نیلمبور میں سیلاب جیسی صورتحال ہے۔

محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے 9 اگست تک کیرالہ کے لیے انتہائی موسلا دھار بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔

pm condoles loss of lives in idukki landslide, announces rs 2 lakh
زمین کھسکنے اور تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

کیرالہ کے ضلع اڈوکی کے راجمالا علاقے میں زمین کھسکنے اور تودہ گرنے کے سانحے کے بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کا عملہ جائے حادثہ پر راحت و بچاؤ کے کام میں مصروف ہے۔

کیرالہ میں گذشتہ تین دنوں سے جاری موسلادھار بارش کی وجہ سے ضلع وائناڈ کے پنامار میں سیلاب کی صورتحال سنگین ہو گئی ہے۔

وہیں دوسری طرف ریاست میں کیرالہ کے ضلع اڈوکی کے راجمالا علاقے میں زمین کھسکنے اور تودہ گرنے سے 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ 10 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ جن کو منار کے ٹاٹا جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کیرالہ میں بھاری تباہی، مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد ہلاک و زخمی

اطلاعات کے مطابق اس سانحہ میں تقریباً 85 افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جا ری ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ سائٹ پر ریسکیو کا کام بھی تیزی سے چل رہا ہے۔

لینڈ سلائیڈ سے متاثرین کو بچانے کے لیے قومی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کو اڈوکی کے راجمالا میں تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس، فائر بریگیڈ، جنگل اور محصولات کے عہدیداروں کو بھی امدادی کاموں کو تیز لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں کی 50 رکنی نئی ٹیم کو لینڈ سلائیڈنگ سائٹ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔

ریاست میں شدید بارش اور دریائے میناچل کی آبی سطح میں اضافہ ہونے سے چاروں طرف پانی ہی پانی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.